نئی دہلی،2نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ کا پہلا ٹی 20 میچ دہلی کے ارون جیٹلی فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں کھیلا جائے گا، لیکن فضائی آلودگی کے سبب زہریلی ہوئی ہوا میں کھلاڑیوں کو پریکٹس کرنے میں دقت ہو رہی ہے، جس سے ماسک لگا کر پریکٹس کرتے نظر آ رہے ہیں۔سابق کھلاڑی اور بی جے پی کے دہلی سے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے ایسا ہی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آپ یعنی کہ کجریوال حکومت پر نشانہ لگایا ہے لیکن اس پر یوزرس نے انہیں ہی ٹرول کر دیا۔
گمبھیر نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے ماسک پہن کر پریکٹس کرنے کی ایک ویڈیو سوشل اکاؤنٹ سے شیئر کرکے دہلی حکومت پر نشانہ لگایا۔گوتم گمبھیر نے اس کیپشن میں لکھا ہے- کیا یہی ہے”آپ‘۔اس کے بعد یوزرس طرح طرح سے جواب دے رہے ہیں اورگمبھیر سے سوال پوچھ رہے ہیں۔ایک یوزر نے کہا کہ اس میں آپ کی کوئی غلطی نہیں تمام بی جے پی کی ہے۔وہیں ایک نے کہا کہ آپ بھی تو یہیں سے ایم پی ہیں آپ ہی کچھ کیوں نہیں کرتے۔ایک نے کہا کہ ہریانہ میں تو بی جے پی کی حکومت ہے اور ساتھ ہی مرکز میں بھی آپ کی پارٹی ہے تو آپ کیوں نہیں اسے روک پا رہے ہیں۔ایک صارف نے تو گمبھیر سے سوال ہی کر ڈالا کہ آخر اگر بی جے پی کا وزیر اعلی دہلی میں ہوگا تو کیا دہلی کی ہوا صاف ہوگی۔